Translate

Thursday, 5 April 2018

With a 16-year-old boy of a famous actress, a sudden act of violence came to light that no one could even imagine/ معروف اداکارہ کی 16 سالہ لڑکے کے ساتھ ایسی اخلاق باختہ حرکت سامنے آگئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی مشہور امریکی شخصیات پر جنسی ہراس کے الزامات سامنے آ چکے ہیں لیکن اداکارہ جیمی لیونر نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کے خلاف ایک شخص نے مقدمہ درج کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب وہ 16 سال کا لڑکا تھا تو اداکارہ نے ایک پارٹی میں اسے نشہ کروانے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 
ویب سائٹ ’ورلڈ ائرڈ ویئرڈ نیوز‘ کے مطابق اینتھونی اولیور نامی درخواست گزار کی عمر اب 36 سال ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جب اداکارہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تو اس وقت وہ جنسی رضامندی کی عمر کو نہیں پہنچا تھا جبکہ اداکارہ کی اپنی عمر 26 سال تھی۔ لاس اینجلس پولیس کو اینتھونی نے اس جرم کے بارے میں شکایت کی اور مقدمے میں 25 کروڑ ڈالر (تقریباً 30 ارب پاکستانی روپے) زر تلافی کا مطالبہ کردیاہے۔ 
اینتھونی کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے نفسیاتی طور پر شدید متاثر ہوا اور منشیات کی جانب مائل ہوگیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ جیمی کے گھر میں منعقد ہونے والی پارٹی میں شریک ہوا تھا۔ جب اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تو جیمی کی میک اپ آرٹسٹ بھی اس کے ساتھ موجود تھی۔ اینتھونی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بعد جیمی اسے اپنے کمرے میں لے گئی اور بوس و کنار شروع کردیا۔ اس کے بعد منشیات کھلا کر اس کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کیا جبکہ اسے اپنی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بھی جنسی فعل پر مجبور کیا۔ دوسری جانب اداکارہ نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کی کوشش قرار دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment